میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کو وہم ہو گیا ،ظہیر الاسلام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، طاہر القادری

نواز شریف کو وہم ہو گیا ،ظہیر الاسلام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، طاہر القادری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سربراہ منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی معلومات درست کریں ، میری کسی اسٹیبلشمنٹ آفیسر یاجنرل (ر) ظہیر الاسلام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نواز شریف دوسری بار الزام لگا رہے ہیں ،میں ان کے اس الزام کو جھوٹ اور تہمت قرار دیتا ہوں۔ ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف کو وہم ہوگیا ہے یا پھر کوئی شخص ان کو غلط اطلاعات پہنچا رہا ہے ، وہ اپنی معلومات درست کریں،،میری جنرل (ر)ظہیر الاسلام سے لندن یا کینیڈامیں قطعی طور پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی، قطعی طور پر کسی ملاقات میں جنرل (ر)ظہیر الاسلام موجود نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذات کے حوالے سے بات کر رہا ہوں کسی اور کی ملاقات ہوئی اس کی میں کوئی بات نہیں کر رہا ، میرے ساتھ جنرل (ر)ظہیر الاسلام کی لندن میں کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میں قطعی طور پر اس الزام کو مسترد کرتا ہوں اور اس الزام کو تہمت قرار دیتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں