میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صارفین کو ریلیف نہیں،کمپنیوں نے ڈبے والے دودھ کی قیمت بڑھا دی

صارفین کو ریلیف نہیں،کمپنیوں نے ڈبے والے دودھ کی قیمت بڑھا دی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی اور گزشتہ 7مہینے سے شرح تبادلہ مستحکم رہنے کے نتیجے میں ترسیل کی لاگت میں تنزلی کے باوجود بڑی کمپنیوں نے ڈبے کے دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی فوڈز لمیٹڈ نے نورپور کے فی لیٹر دودھ کے ڈبے کی قیمت 280روپے سے بڑھا کر 300روپے کر دی، اسی طرح ڈیڑھ لیٹر دودھ کے ڈبے کی قیمت 395روپے سے بڑھا کر 425روپے کر دی گئی۔فریزلینڈ کمپنی اینگرو پاکستان لمیٹڈ نے ڈیلرز کو مطلع کیا کہ یکم جون 2024 سے ایک لیٹر دودھ کے ڈبے کی قیمت 280 روپے سے بڑھا کر 295روپے کی جا رہی ہے ۔یہ دیکھا گیا ہے کہ دودھ کی بڑی کمپنیاں کچھ دن کے وقفے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہیں، جبکہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی وجہ نہیں بتائی جاتی۔کمشنر کراچی کی جانب سے مقرر کردہ کھلے دودھ کی قیمت سرکاری قیمت 200 روپے کے بجائے دکاندار شہر بھر میں دودھ 210 روپے سے 220 روپے فی لیٹر میں فروخت کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں