میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائی وے پر ریسکیو سیٹلائٹ سینٹر قائم کرنے کافیصلہ

ہائی وے پر ریسکیو سیٹلائٹ سینٹر قائم کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122 کے ضلعی ہیڈکوارٹر بنائے جائیں گے اور تمام ہائے ویز پر ریسکیو 1122 کے سیٹلائٹ سینٹر بنائے جائیں گے۔ یہ بات انہونے ریسکیو 1122 کے کارکردگی کے متعلق ایک جائزہ اجلاس میں کی۔ اجلاس میں اجلاس میں سیکریٹری بحالی وسیم شمشاد، سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ، ڈی جی ریسکیو 1122 عابد شیخ سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکریٹری بحالی اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ریسکیو 1122 کے ڈویڑنل سطح پر ہیڈکوارٹر قائم کئے ہیں۔ ریسکیو 1122 نے سال 2022 سے اب تک 5 لاکھ 57 ہزار 330 میڈیکل ایمرجنسی پر امداد فراہم کی، جب کے 634 آگ لگنے کے واقعات، 35 عمارتوں کے گرنے کے واقعات سمیت 94 ڈوبتے افراد کو ریسکیو 1122 ٹیم نے ریسکیو مدد فراہم کی ہے۔ انہونے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں سیکیورٹی ادارے، کے الیکٹرک ، کے ایم سی سمیت دیگر اداروں کے نمائندے موجود ہوتے ہیں، ریسکیو 1122 ایمبولینس، فائیر بریگیڈ، واٹر ریسکیو سمیت اربن ایمرجنسی پر کام کر رہا ہے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ کسی بھی خدا نا خواستہ ممکنہ قدرتی آفات کے لئے ریسکیو 1122 کو تیار رہنا چاہئے اور ریسکیو 1122 کو صوبے میں موجود ہیوی مشینری کی انوینٹری ہونی چاہئے، سرکاری و نجی اداروں میں موجود ہیوی مشینری کی انٹری ریسکیو 1122 کے پاس ہونی چاہئے تا کہ کسی بھی قدرتی آفت کے دوران ان مشینری کا استعمال عمل میں لایا جائے۔ انہونے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بنائے جائیں گے اور موٹروے اور صوبے کے تمام ہائے ویز پر ہر 50 کلومیٹر پر ریسکیو سینٹر بنایا جائے گا، اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی صلاحیت کو بڑہانے کی ہدایت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں