نئی سیاسی جماعت پر صلح مشورے تیز،اگلے 72 گھنٹوں میں اعلان متوقع
ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
ملک میں سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت ہوگئی، جہانگیر ترین نے سابق سینئر صوبائی عبدالعلیم خان کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔علیم خان کی طرف سے جہانگیرترین اورانکے ساتھیوں کیاعزازمیں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی موجودہ اورسابقہ شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر سینئر سیاستدان اسحق خاکوانی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری، شعیب صدیقی، سعید اکبر نوانی نے بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اگلے72گھنٹوں میں جہانگیرترین اہم سیاسی رہنماؤں کیساتھ پریس کانفرنس کرینگے، جس میں نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کر دیا جائے گا۔پریس کانفرنس میں جہانگیرترین کیہمراہ تحریک انصاف سیلاتعلقی کرنیوالیسیاست دان بھی موجودہونگے۔جہانگیر ترین جلد ہی الیکشن کمیشن میں نئی پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست جمع کروائیں گے۔