پیپلز پارٹی کا میئرکراچی کیلئے نمبر گیم پورا ہونے کا دعویٰ جماعت اسلامی شکست مان لے، مرتضی وہاب
ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے نمبر پورے ہونے کا دعوی کردیا۔۔حافظ نعیم الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شکست تسلیم کریں۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے انتخابات میں اپنی تشہیر پر کافی رقم خرچ کی لیکن پھر بھی شکست ان کا مقدر بنی ۔ ادھر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے ایک بار پھر بلدیاتی نمائندوں کو ہراساں کرنے کاالزام عائد کیا اور سندھ ہائیکورٹ میں تحفظ کی درخواست دائر کردی