میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت اسرائیل کوتسلیم ،کشمیرکوبیچے گی، عمران خان

حکومت اسرائیل کوتسلیم ،کشمیرکوبیچے گی، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے، اور یہ بھارت سے سمجھوتا کرکے کشمیریوں کو بیچے گی ،بھارت سے کشمیریوں کے خون پر سمجھوتا کرے گی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چارسدہ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تصویرآئی ہے کہ ایک پاکستانی وفد پہلی بار اسرئیل گیا ہے، جس میں ایک پاکستان ٹیلی ویژن میں کام کرنے والا تنخواہ دار بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہم تیاری کر کے نکلیں گے۔ پی ٹی آئی کارکنان پر پولیس کے تشدد پروزیرداخلہ اور موجودہ حکومت کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی آزادی کی جدوجہد کو جہاد سمجھتے ہیں۔ عمران خان نے پاکستانی وفد کی اسرائیل کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ امریکہ کے غلام اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے واضح دیکھ لیا ہے کہ کس کا کیا کردار ہے، کون ظالم ہے۔ انھوں نے لاہور اور اسلام آباد کے پولیس والوں پر بھی تنقید کی۔ انھوں نے آئی جی اسلام آباد اور لاہور کے ایک ایس پی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شکلیں میرے سامنے ہیں، آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر چوروں کی حکومت مسلط کی گئی، ہم کسی صورت ان چوروں اور امریکی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے، ہم ان چوروں کے خلاف پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے نکلے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب قوم اپنی آزادی کیلئے کھڑی ہوتی ہے تو وہ جہاد ہوتا ہے، ہمارا جو کارکن شہید ہوا اس کا بڑا اونچا رتبہ ہے، وہ آزادی کیلئے نکلا تھا، جب تک زندہ ہوں ان چوروں کے خلاف جدوجہد کروں گا اور جہاد ختم نہیں کرونگا، ساری قوم کو تیار کر رہا ہوں، اب جب میں کال دوں گا پوری تیاری رکھیں۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق تھا، رانا ثنا اللہ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سن لو قوم تمہیں معاف نہیں کریگی، ہم عدالتوں میں جائیں گے، ان پر کیس کریں گے،پولیس نے رات کے وقت گھروں میں جا کرعورتوں کو پکڑا، پولیس کے ساتھ لیڈی پولیس موجود نہیں تھی، یاسمین راشد کو گاڑی سے نکالا گیا، عورتوں اور بچوں پر شیل استعمال کئے گئے۔عمران خان نے کہا کہ تم تین بزدلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے، جو اب ہم نکلیں گے تو کوئی رکاوٹ اس کے سامنے نہیں کھڑی ہو گی، پہلے ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں، فیصلے کے مطابق پلان بنائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ہم بھرپور تیاری کر کے نکلیں گے، ہمیں حق نہ دیا گیا تو ہم حق چھین کر لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں