میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اگلے مہینے لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر واپس نہیں جائینگے‘ شیخ رشید

اگلے مہینے لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر واپس نہیں جائینگے‘ شیخ رشید

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک ووٹ کی اکثریت،بیساکھیوں کے سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات پر یہ حکومت کیسے چلے گی ؟ اگر عمران خان گھر میں بھی بیٹھ جائے تو یہ گیارہ اتحادی پارٹیاں ایک مہینے بھی اکھٹی نہی چل سکتیں،ملک میں مہنگائی کا جو طوفان آنے والا ہے اس پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ ملک وہاں پہنچ گیا ہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ہے،یہ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے، کیس ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے کیونکہ ان کے گھر میں صرف بھوک ان کا انتظار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریت کی گیارہ اتحادی پارٹیاں جتنا بھی زور لگا لیں دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی،ان میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے اور آج بھی یہ مال بنانے،کیس بچانے اور گھر جانے کے لئے آئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں