میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان بلدیاتی انتخابات، راکٹ حملے،فائرنگ،ہنگامے 2افرادجاں بحق49زخمی

بلوچستان بلدیاتی انتخابات، راکٹ حملے،فائرنگ،ہنگامے 2افرادجاں بحق49زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلوچستان بلدیاتی انتخابات، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج، آزاد امیدوارو ںنے اب تک ایک ہزار 58نشستیں حاصل کر کے میدان مار لیا ،سیاسی جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام سب سے آگے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔آزاد امیدوارو ںنے اب تک ایک ہزار 58نشستیں حاصل کرلیں۔سیاسی جماعتوں میں اب تک جمعیت علمائے اسلام سب سے آگے۔اب تک جمعیت علمائے اسلام 98نشستوں پر کامیاب ہو گئی ہے۔حکمران بلوچستان عوامی پارٹی اب تک 71نشستیں حاصل کر سکی۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی 39 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اختر مینگل کی بی این پی اب تک 18نشستیں حاصل کر سکی ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان میں نویں نمبر پر ہے۔بلوچستان میں پی ٹی آئی اب تک 10نشستیں حاصل کر سکی۔علاوہ ازیںبلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دستی بم،راکٹ حملے،فائرنگ اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ سیکورٹی اہلکاروں سمیت 49افراد زخمی ہوئے ہیں کئی پولنگ اسٹنشنز پر گھنٹوں پولنگ کا عمل تعطل کا شکار رہا بیلٹ پیپرز چھیننے اور جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی کوششوں کے واقعات میں سامنے آئے۔ وزیراعلیٰ نے پرتشدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں