میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی سب سے زیادہ سندھ میں ہے ،فرخ حبیب

مہنگائی سب سے زیادہ سندھ میں ہے ،فرخ حبیب

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مہنگائی سب سے زیادہ سندھ میں ہے ، سندھ میں پانی کا مسئلہ بھی سب سے زیادہ ہے ،بلاول کے مافیاز پانی روک لیتے ہیں،سندھ میں مختلف محکموں میں مافیا کا راج ہے ، سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ملتی، اپوزیشن قومی معاملات پر مثبت کردار ادا کرے ، قومی اہمیت کے معاملات پر مل کر بات کریں، کسی گروہ کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں مختلف محکموں میں مافیا کا راج ہے ، سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ملتی۔فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی تھی ،پچھلے دور میں اربوں روپے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ملے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ عدلیہ نے لاڑکانہ کی ترقی پر کہا تھا کہ ڈائن بھی 100 گھر چھوڑ دیتی ہے جبکہ آئی ایم ایف میں آپ کے نانا، امی اور والد سب گئے تھے ۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اپوزیشن قومی معاملات پر مثبت کردار ادا کرے ، قومی اہمیت کے معاملات پر مل کر بات کریں، کسی گروہ کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سنبھالی تو بیشمار چیلنجز کا سامنا تھا ،آج معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، معاشی سطح پر خوشخبریاں آرہی ہیں، اسٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے ۔فرخ حبیب نے کہا کہ ہماری کوشش کے کہ قرضوں سے جان چھوٹ جائے ، ہم چاہتے ہیں اس ترقی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے ، لیکن یہ سب ترقی پرچی چیئرمین بلاول کو نظر نہیں آرہی۔اْنہوں نے کہا کہ شہباز شریف پی ڈی ایم کو اکٹھے کرتے پھر رہے ہیں، شہباز شریف کو چاہیے کہ پہلے ن لیگ کو اکٹھا کر لیں کیونکہ مریم نواز اور شہباز شریف میں اختلافات ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈیرہ غازی خان پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح میدانی علاقہ نہیں ہے ، ڈیرہ غازی خان کے زمینی حالات ایسے نہیں ہیں کہ آسانی سے آپریشن ہو سکے ۔فرخ حبیب نے کہا کہ اب عمران خان نے ان ڈاکوؤں کا مکمل قلعہ قمع کرنے کا کہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں