میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طیارہ حادثہ؛ میتوں کی شناخت اور حوالگی کے ایس او پیز جاری

طیارہ حادثہ؛ میتوں کی شناخت اور حوالگی کے ایس او پیز جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتوں کی شناخت اور حوالگی کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیے گئے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق متعلقہ ڈپٹی کمشنر ایدھی اور چھیپا سردخانوں پر اسسٹنٹ کمشنرز تعینات کریں گے۔ایس او پیز کے تحت پولیس قانونی تقاضوں کیلیے سردخانوں پر ایس پیز کی ڈیوٹی لگائے گی جب کہ دونوں سردخانوں پر ایم ایل او تعینات کئیجائیں گے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ملنے پر پولیس افسر، ایم ایل او لاش حوالگی کے تقاضے پورے کریں، پولیس افسر اور ایم ایل او لاش کی فزیکل تصدیق کا عمل مکمل کریں۔ایس او پیز کے تحت ایسی اور ایم ایل او، ڈی این اے رپورٹ ملنے پر لواحقین سیرابطہ کریں گے جب کہ ایس ایس پی لاش کی وصولی کیلئے لواحقین سے رابطہ کریں گے، تقاضے پورے ہونے پر پولیس لواحقین کو عزت واحترام سے لاش حوالے کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں