شہباز شریف کی پیشی کیلئے حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے ، نیب
ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ مئی ۲۰۲۰
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2 جون کو شہباز شریف کی پیشی کے لیے حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے ہیں۔ترجمان نیب کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر تحقیقاتی ٹیم اور شہباز شریف کے درمیان ٹیبل پر گلاس وال نصب کی گئی ہے ۔نیب نے کہا کہ تمام انٹرویو رومز کو باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے ۔نیب نے سی آئی ٹی کے ممبران کو سوال جواب کے دوران سماجی فاصلہ رکھنے اور تمام ٹیم ممبران کو ماسک پہننے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ترجمان کے مطابق شہباز شریف کو گزشتہ پیشی پر مفصل سوالنامہ فراہم کردیا گیا تھا۔ ان کی خواہش پر زیادہ وقت بھی فراہم کیا گیا تاکہ بیرون ملک سے مطلوبہ ریکارڈ حاصل کر سکیں۔ترجمان کے مطابق نیب میگا کرپشن کیسز جلد نمٹانے کیلئے کوششیں تیز کر رہا ہے ، شہباز شریف کی پیشی سے متعلق پھیلائے جانے والے مفروضے حقائق پر مبنی نہیں۔