میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تنگ آمد بجنگ آمد‘ خیرپختونخوا میں واپڈا ہاﺅس ‘ تھانہ نذر آتش

تنگ آمد بجنگ آمد‘ خیرپختونخوا میں واپڈا ہاﺅس ‘ تھانہ نذر آتش

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

پشاور (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف دوسرے روز بھی لوگ سراپا احتجاج جبکہ مالاکنڈ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 11زخمی ہوگئے ملک میں جاری گرمی کی شدید لہر اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات کا شکار کردیا جس کے باعث خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا شہریوں نے دوسرے روز بھی واپڈا اور دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے دفاتر پر حملے کیے اور دفاتر پر قبضہ کرکے ان میں توڑ پھوڑ کیملاکنڈ کے علاقے درگئی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے واپڈ ہاﺅس پر دھاوا بول دیا اور توڑپھوڑ کی جبکہ مظاہرین نے واپڈا کا دفتر اور تھانے کو نذر اتش کردیااس دوران پولیس اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کو شش کی گئی تاہم ہوائی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 11افراد زخمی ہوگئے واقعے کے بعد زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ دوسری جانب پشاور کے مختلف علاقوں کے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ افراد نے ایم پی اے فضل الہی کی قیادت میں اچینی چوک اور رنگ روڈ ٹریفک کے لئے معطل کر دیا اور مظاہرین نے ڈنڈے اٹھا کر سڑک پر ٹائر جلائے بعدازاں پیسکو حکام کی جانب ایم پی اے فضل الہی سے مذاکرات کئے گئے اور یقین دہانی کرائی گئی کہ اب لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جس کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا گیا ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ اگر پیسکو حکام کنڈا اور بجلی چوری کونے والوں کی نشاندہی کرا دیں تو صوبائی حکومت فوری طور پر کارروائی کرےگی اور ایسے لوگوں کےخلاف ایف آئی آر درج کرائی جائےگی لیکن پیسکو حکام صرف ہوا میں تیر چلاتے ہیں ادھر ترجمان پیسکو نے بتایا کہ احتجاج کرنے والے مظاہرین کے علاقوں میں 88فیصد خسارے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کر رہے تھے لیکن معاملات کو کشیدہ کرنے کی بجائے مذاکرات سے حل کیا جائے۔ علاوہ ازیں مالاکنڈ کے علاقہ درگئی میں واپڈا کے خلاف احتجاج کے باعث کشیدگی کے بعد حالات پر قابو پانے کے یے آرمی کو تعینات کردیا گیا ہے ڈی سی مالاکنڈ کے مطابق واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سردار بہادر سمیت متعدد زخمی ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں