دھمکی آمیز مراسلہ، عمران خان کا صدر اور چیف جسٹس کو خط
جرات ڈیسک
هفته, ۳۰ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے کی تحقیقات کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدر عارف علوی اور چیف جسٹس پاکستان کو الگ الگ خط تحریر کر دیے ہیں۔ عمران خان نے صدر مملکت سے بطور سربراہِ ریاست اور کمانڈر انچیف افواجِ پاکستان فوری کارروائی کی سفارش کی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستان کی خود مختاری اور جمہوریت کو لاحق مبینہ خطرے کی عوامی تحقیقات کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی حکومت کو بیرونی سازش کے ذریعے گرایا گیا اور اس سازش میں نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری ملوث ہیں۔