میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ کراچی دھماکا، تحقیقات میں اہم انکشافات، نئی ویڈیو بھی سامنے آگئی

جامعہ کراچی دھماکا، تحقیقات میں اہم انکشافات، نئی ویڈیو بھی سامنے آگئی

جرات ڈیسک
هفته, ۳۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

جامعہ کراچی خودکش حملے کی تحقیقات اور انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، نئی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون حملہ آور ایک دن پہلے بھی دھماکے کی نیت سے آئی تھی مگر وین میں انسٹی ٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر موجود نہ تھے، اس لیے حملہ ایک دن آگے بڑھا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاسٹ منٹ لیڈی ہینڈلر موقع پر پہلے سے موجود تھی، خاتون بمبار نے وہاں پہنچتے ہی اسے ایک مخصوص فون دیا جس پر بات کرتے ہوئے وہ موقع سے غائب ہوگئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا خیز مواد کو زیادہ سے زیادہ آتش گیر بنانے کے لیے بڑی مقدار میں فاسفورس کا استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جامعہ کراچی میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور اس کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں 26اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت 4افراد ہلاک ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں