میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم سے معاہدہ،سندھ کابینہ میں پھر تبدیلی، ایک وزیر،2 مشیر فارغ کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم سے معاہدہ،سندھ کابینہ میں پھر تبدیلی، ایک وزیر،2 مشیر فارغ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ کابینہ میں ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم عید کے بعد سندھ کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں ایک بارپھر ردو بدل کا امکان ہے ، سندھ کابینہ میں ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، عید کے بعد سندھ کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ میں شمولیت کی صورت میں عہدے دیئے جائیں گے۔سندھ حکومت ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کوبھرپورنمائندگی دی جائیگی، فارغ ہونیوالے وزرا میں ایک وزیر کا تعلق سکھر ڈویژن جبکہ فارغ ہونے والے مشیران کا تعلق ضلع بدین سے ہے۔عید کے بعدایم کیو ایم سے معاملات طے ہونے کے بعد کابینہ میں ردو بدل کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں