میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی

قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری ہوٹل پر بیٹھے تھے جہاں واقعہ پیش آیا، نعرے لگانے والوں کی قاسم سوری سے ہاتھا پائی ہوئی۔قاسم سوری کہتے ہیں سحری کے لیے بیٹھا ہوا تھا، چند لوگ آئے اور حملہ کردیا، وہاں موجود لوگوں نے ردعمل دیا، ان کے خلاف نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی کے ر ہنما نے کہاکہ لوگوں نے ان کو کرسیاں ماریں اور کہا کہ اس طرح کے حملے شروع کیے تو عوام آپ کو جینے نہیں دیں گے۔ ادھر قاسم سوری کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں گرشتہ رات واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ قاسم سوری نے کہاکہ میں دوستوں کے ساتھ سحری کے لئے کوہسار مارکیٹ گیا۔ درخواست گزار نے کہاکہ وہاں پر موجود چند پی ٹی آئی مخالف لوگوں نے ہم پر حملہ کر دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور لوگ ہمیں جان سے مارنا چاہتے تھے،سامنے آنے پر حملہ آوروں کو میں اور میرے ساتھی پہچان سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں