میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جب تک زند ہ ہوں مافیا کاڈٹ کرمقابلہ کروں گا، عمران خان

جب تک زند ہ ہوں مافیا کاڈٹ کرمقابلہ کروں گا، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عید کے بعد پھر میری کردارکشی کرنے کی کوشش کی جائے گی، مافیا لوگوں کی کردارکشی کرکے انہیں ڈراتا دھمکاتا ہے، انہوں نے2018 میں ایک خاتون کو پیسے دے کر کتاب لکھوائی، اسی طرح کی حرکت پھر کرنے جا رہے ہیں، جب تک زندہ ہوں میں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تیری عبادکلیت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں، میں نے جلد اسلام آباد کی کال دینی ہے، میں چاہتا ہوں میرے تمام لوگوں کو اسلام آباد آنے کے لیے تیار کیا جائے، حقیقی آزادی کے لیے 30 لاکھ لوگ اسلام آباد آئیں گے، ہم نے اس سازش کو ناکام کرنا ہے، ہم نے اس ملک میں الیکشن کروانے ہیں، ہم نے فیصلہ کرنا ہے بیرونی طاقتوں کے غلام ہمارے ملک کے لیڈر نہیں ہوں گے، شہبازشریف میر جعفر ہے، اس کے اوپر 40 ارب کے کرپشن کے کیسز ہیں، ان کو اسی لیے وزیراعظم بنایا گیا کیوں کہ انکا پیسا ملک سے باہر پڑا ہے، جس کا پیسا ملک سے باہر پڑا ہو وہ کبھی بھی سامراج کے خلاف نہیں بول سکتا، ان کی کرپشن پر وائٹ پیپر عوام کے سامنے پیش کروں گا، یہ قوم فیصلہ کرے گی کہ ہم نے آزاد ملک بن کر رہنا ہے یا غلام ، یہ مافیا لوگوں کی کردارکشی کرتے ہیں لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں، انہوں نے ایک خاتون کو پیسے دے کر 2018 میں کتاب لکھوائی، عید کے بعد پھر یہ اسی طرح کی حرکت کرنے جا رہے ہیں، عید کے بعد پھر یہ میری کردار کشی کرنے کی کوشش کریں گے، میں جب تک زندہ ہوں میں انکا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کا جو مارچ ہوگا یہ فیصلہ کرے گا کہ ملک نے کس طرف جانا ہے، ہم زبان سے ان کے خلاف جہاد کریں گے، ہمارے 22 کروڑ لوگوں کی توہین کی گئی، ہمارے اوپر بوٹ پالشی کو بٹھا دیا گیا، امریکا ہمیں تمہاری معافی کی کوئی ضرورت نہیں، یہ ہماری سب سے اہم ترین تحریک ہوگی، یہ تحریک ملک کی حقیقی آزادی کیلئے ہوگی، آپ سب نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اسلام آباد کیلئے تیار کرنا ہے، چیلنج کرتا ہوں اسلام آباد میں 20 لاکھ لوگوں کو لائیں گے، ملک کے میرجعفر، میرصادق کیساتھ مل کر بیرونی سازش کی گئی، چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے اس سازش کو ناکام بنانا ہے، ہم نے ملک میں الیکشن کرانے ہیں، تھری اسٹوجز مسلط نہیں ہوسکتے،عوام الیکشن میں فیصلہ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں