میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روضہ رسولﷺ پر جو کچھ ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے،شیخ رشید

روضہ رسولﷺ پر جو کچھ ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے،شیخ رشید

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ روضہ رسولﷺ پر جو کچھ ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے، عمرہ زائرین کی تعداد ہزاروں میں تھی، وزیراعظم کو ہر جگہ پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ موجودہ حکمران پاکستانیوں کیلئے نفرت کا نشان بن چکے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین نے حاضری کے دوران چوروں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا، روضہ رسولﷺپر جو کچھ ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے، اس وقت عمرہ زائرین کی تعداد سینکڑوں میں نہیں ہزاروں میں تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکمران کو پاکستانی امپورٹڈ، سیلیکٹڈ اور چور حکمران ہیں۔جس وجہ پاکستانیوں کو حکمرانوں سے شدید نفرت ہے،وزیراعظم کو ہر جگہ پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان حکمرانوں کی شکلیں نہیں دیکھنا چاہتے لوگوں کے نزدیک یہ حکمران نفرت کا نشان بھی بن چکے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس کے تحت شیخ رشید نے حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حرم پاک جائیں گے تو دیکھیے گا لوگ کیا سلوک کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں