میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمیت عملے کے خلاف تحقیقات کا حکم

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمیت عملے کے خلاف تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں سفارتخانے کی پاکستانیوں سے بدسلوکی پرعملہ واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ محنت کش مزدوروں سے پیسے لیتا تھاجس پر سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے ،ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی،90 لاکھ پاکستانی ملک سے باہر رہتے ہیں جس کا ایک حصہ بھی ہم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی طرف لے آئے تو اعداد و شمار میں تبدیلی آسکتی ہے،جب تک ہم اپنی برآمدات نہیں بڑھاتے، ہمارے پاس اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا آپشن ہے،ہمارے بینکس کو کمزور طبقے کو قرضے دینے کی عادت نہیں اس کے لیے انہیں اپنے اسٹاف کو تربیت دینے کی ضرورت ہے،تعمیرات کے شعبے میں جیسے ہی لوگ زیادہ سے زیادہ پیسے لگانا شروع کردیں گے تو اس کا دباؤ کرنٹ اکاؤنٹ پر پڑے گا اور ہماری برآمدات بڑھے گی۔ جمعرات کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے روشن اپنی کار اور سماجی خدمت کے دو نئے پروڈکٹس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی ملک سے باہر رہتے ہیں جس کا ایک حصہ بھی ہم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی طرف لے آئے تو اعداد و شمار میں تبدیلی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ یہ رہا ہے کہ کسی نے برآمدات کو بڑھانے کی کوشش نہیں کی جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری شرح نمو میں سب سے بڑی رکاوٹ برآمدات میں کمی تھی جس کی وجہ سے ڈالرز کی کمی ہوتی ہے اور یہ بہت بڑا المیہ رہا ہے کہ کسی نے اس حوالے سے طویل المدتی منصوبہ بندی نہیں کی۔عمران خان نے کہا کہ جب تک ہم اپنی برآمدات نہیں بڑھاتے، ہمارے پاس اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا آپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ میں اس پر غور کیا جائے کہ برآمدات کے بڑھنے تک اس خلا کو پر کیسے کیا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے بینکس کو کمزور طبقے کو قرضے دینے کی عادت نہیں اس کے لیے انہیں اپنے اسٹاف کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ تعمیرات کے شعبے میں جیسے ہی لوگ زیادہ سے زیادہ پیسے لگانا شروع کردیں گے تو اس کا دباؤ کرنٹ اکاؤنٹ پر پڑے گا اور ہماری برآمدات بڑھے گی تاہم انہوں نے کہا کہ اس دورانیے میں اوورسیز پاکستانیوں سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ س وقت اوورسیز پاکستانیوں سے ریکارڈ ترسیلات زر حاصل ہوئی ہیں تاہم یہ اب بھی بہت تھوڑی ہے، جب تک ہماری برآمدات نہیں بڑھتیں یہی اس خلا کو پر کرسکتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے بینکس کو کمزور طبقے کو قرضے دینے کی عادت نہیں اس کیلئے انہیں اپنے اسٹاف کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں