میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پام گروپ کے خلاف دوسری پٹیشن بھی عدالت میں داخل

پام گروپ کے خلاف دوسری پٹیشن بھی عدالت میں داخل

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ ہائی کورٹ میں پام گروپ کے خلاف دوسری پٹیشن بھی داخل، ہیر آباد کے رہائشی رئیس احمد شیخ نے درخواست دائر کی، مشترکہ زمین پر قبضہ کرکے پام 4 کے نام سے اسکیم شامل کیا گیا، موقف، بااثر بلڈرز مقامی غنڈوں کے ذریعے دھمکا رہے ہیں، واٹر کورس بھی توڑ دیا گیا، زمین پر جانے نہیں دیا جا رہا، درخواست گذار ، جان کا خطرہ ہے، زمین کا قبضہ واپس کرواکے نیب سے تحقیقات کروائی جائین، عدالت سے کام کروانے کی بھی استدعا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بئنچ حیدرآباد میں پام گروپ کے خلاف ایک اور پٹیشن دائر کی گئی ہے، ہیر آباد کے رہائشی رئیس احمد شیخ نے پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ تپہ شاہ بخاری مختلف سروی نمبروں کا وہ مشترکہ مالک ہے اور مشترکہ ساڑھے تین ایکڑ زمین پر قبضہ کرکے پام 4 میں شامل کیا گیا ہے ، اس پر درخواست گزار نے متعدد لیگل نوٹیسز بھی بھیجے اور ایچ ڈی اے نے بغیر ویری فکیشن کے لے آئوٹ پلان منظور کیا، ایچ ڈی اے کو درخواست دینے کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسے بلیک میل کیا گیا، واٹر کورس توڑ کر زمین پر جانے سے روک دیا گیا اور مقامی غنڈوں کے ذریعے ہراسان کیا گیا اب اسے اپنے زمین پر بھی جانے نہیں دیا جا رہا، سرکاری زمین کو بھی غیرقانونی طور پر اسکیم شامل کیا گیا، پٹینشر نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی اور خاندان کو جانی تحفظ دے کر پام 4 کی این او سی کینسل کرنے کا حکم جاری کرے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین نیب سے معاملے کی تحقیقات کرواکے ترقیاتی کام روکنے کا حکم جاری کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں