میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قابض بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں، آرمی چیف

قابض بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں ،بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن واستحکام کے لئے خطرہ ہیں، آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنانابرداشت نہیں کرسکتے ،ہر قیمت پر مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے ۔افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہر قیمت پر مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ قابض بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنانابرداشت نہیں کرسکتے ۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج ایل اوسی پر بسنے والے شہریوں کاتحفظ یقینی بنائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج کوروناوبا پرقابو کے لئے قومی کوششوں کو سپورٹ کرتی رہے گی۔ آرمی چیف نے کورونا وبا سے متعلق فارمیشن کی احتیاطی تدابیرکی بھی تعریف کی اورپاک فوج کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کوروناوباسے متعلق فارمیشن کی احتیاطی تدابیرکی بھی تعریف کی اور کہاکہ پاک فوج کوروناوباپرقابوکیلئے قومی کوششوں کوسپورٹ کرتی رہے گی۔ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ایل اوسی کی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔اس دورے میں کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں