میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حرمین شریفین عام افراد کے لیے کھولنے کی تیاری

حرمین شریفین عام افراد کے لیے کھولنے کی تیاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین عام افراد کے لیے کھولنے کی تیاری کرلی ہے ۔حرمین پریذیڈنسی کے سربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میں کہا کہ عمرہ، طواف اور نماز کے لیے حرم شریف جلد کھول دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ تمام مسلمان جلد روضہ رسول پر بھی حاضری دے سکیں گے ۔شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو حرمین شریفین میں داخل ہونے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گذشتہ ماہ حرمین شریفین میں عام نمازیوں اور معتمرین کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ بیت اللہ شریف کے طواف کے لیے محدود افراد کو داخلے کی اجازت دی جارہی تھی اور نماز میں بھی صرف حرم میں کام کرنے والا عملہ شریک ہوتا تھا جبکہ اس دوران نماز کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر بھی سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب مسجد نبوی میں یہی طریقہ کار اپنایا گیا تھا اور صرف عملے کی محدود تعداد ہی نماز میں شریک ہورہی تھی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے جب کہ اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت مطاف کو بند کردیا گیا تھا۔ وبا کی وجہ سے رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویمیں افطار دسترخوان پر بھی پابندی ہے ، اس کے بجائے مستحق افراد میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں