میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں آج سے چاردن تک ہیٹ ویو کی تنبیہ جاری

شہر قائد میں آج سے چاردن تک ہیٹ ویو کی تنبیہ جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں بھی گرمی رنگ دکھانے لگی، محکمہ موسمیات نے کل سے 4 دن تک ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم تا 4 مئی کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے ۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 13 اسپتالوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا، اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔سندھ حکومت نے بھی نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ، سندھ حکومت نے شہر میں 115 مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کیے ہیں۔سینئرڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈاکٹر بیربل کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 13 اسپتالوں میں ہیٹ ویو کے پیش نظر اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسپتالوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے اور ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔دوسری جانب سندھ حکومت کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں 115 مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔112 مقامات پر کیمپ اسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، 185 مقامات پر پانی کی سبیلوں کا انتظام کیا جا رہا ہے ، 24 مقامات پر موبائل ٹیمیں موجود ہیں۔ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے، سندھ اور جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں ا? گئے ،جیکب آباد میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔شہید بینظیر آباد، روہڑی، سکرنڈ، پڈعیدن، چھور، سکھر 45، موہنجوداڑو، رحیم یار خان، مٹھی اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔تاہم مالا کنڈ، مردان، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں