آئی ایم ایف کی 500ارب وصولیاں بڑھانے کی شرط، پاکستان رضا مند
شیئر کریں
آئی ایم ایف کی 500ارب وصولیاں بڑھانے کی شرط پر پاکستان رضا مند ہوگیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق 500ارب روپے اضافی وصولیوںسے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ٹیکس وصولیاں 500ارب روپے تک بڑھانے کا وعدہ تو کرلیا گیا مگر ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی خاطر حکومت کو کیا کچھ کرنا پڑے گا۔ جی ایس ٹی کی شرح 1فیصد اضافے سے 18فیصد تک کی جاسکتی ہے ، ممکنہ طور پر مختلف اشیا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز میں اضافہ ہوسکتا ہے ، پر تعیش اشیا پر درآمدی ڈیوٹی مزید بڑھائی جاسکتی ہے ، ریگیولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ نان فائلرز ہو جائیں تیار کیونکہ ان پر ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھ سکتا ہے ، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سیلب میں تبدیلی پر غور کیا جاسکتا ہے ، پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا بھی آپشن موجود ہے ۔ سبسڈی میں کمی کیے جانے پر غور کیا جاسکتا ہے جس سے بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو جائے گی۔