کرپشن الزامات پر نیتن یاہو کی معافی کی درخواست واپس
جرات ڈیسک
پیر, ۳۰ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
صدر آئزک ہرزوگ نے درخواست پر فیصلے کے لیے مزید مواد طلب کر لیا
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست وزارت انصاف کو واپس بھجوا دی۔صدر آئزک ہرزوگ نے درخواست پر فیصلے کے لیے مزید مواد طلب کر لیا۔
دوسری جانب امریکا کے ری پبلکن انفلوئنسر ٹکر کارلسن نے نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق دستاویزی فلم اپنے چینل پر جاری کر دی۔یہ فلم نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق اسرائیلی پولیس تفتیش کی ایک ہزار ٹیپس پر مشتمل ہے، فلم اسرائیل میں بین ہے۔


