
چھاپہ مار پولیس پارٹی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی
ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
کشمور میں چھاپہ مار پولیس پارٹی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6اہلکار زخمی ہو گئے۔میانی ایٹ بڈانی تھانے کی حدود میں پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتل منتقل کر دیا گیا، ملزمان مختلف کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے۔