میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارلیمنٹ ہائوس اور لاجز میں پینے کا پانی مضرصحت قرار

پارلیمنٹ ہائوس اور لاجز میں پینے کا پانی مضرصحت قرار

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

ارکان پارلیمنٹ کے لیے بھی پینے کا پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، پارلیمنٹ ہائوس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا گیا۔پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل (پی سی آر ڈبلیو آر)نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ سہہ ماہی واٹر ٹیسٹنگ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس، لاجز کا پانی آلودہ پایا گیا، واٹر کولرز، اوور ہیڈ ٹینک اور نلکے سے لیے گئے نمونوں کا پانی غیر محفوظ قرار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں 3بلاکس کے ٹینکوں کا پانی قابل استعمال نہیں ہے، پارلیمنٹ لاجز میں صرف مین فلٹریشن پلانٹ کا پانی محفوظ پایا گیا۔پی سی آر ڈبلیو آر نے پارلیمنٹ ہاس کے ڈپٹی اسپیکر روم سمیت 6 مقامات سے پانی کے نمونے لیے، پی سی آر ڈبلیو آر نے پارلیمنٹ لاجز کے 4 مقامات سے پانی کے سیمپلز لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 10 نمونوں میں سے ایک سیمپل پینے کے قابل پایا گیا 9 نمونوں کا پانی آلودہ پایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں