میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف، فضل الرحمن کا دبائوقبول نہ کرنے کا فیصلہ

شہباز شریف، فضل الرحمن کا دبائوقبول نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ آئینی ،پارلیمانی بالادستی میں کوئی دبائو قبول نہیں کریں گے۔وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دورنوں دونوں رہنماں نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جبکہ اس دوران امیر جے یو آئی (ف )نے وزیراعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو پارلیمنٹ میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے ہونے والی حالیہ قانون سازی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ آئینی، پارلیمانی بالادستی میں کوئی دبا قبول نہیں کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں