میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایشوریا رائے کی تامل فلم پونین سیلون 2 کا ٹریلر جاری

ایشوریا رائے کی تامل فلم پونین سیلون 2 کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے جلد اپنی فلم پونین سیلون کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلم ’پونین سیلون 2‘ کا ٹریلر اور میوزک البم لانچ کر دیا گیا ہے جوکہ رواں سال 28 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔گزشتہ شب چنائی میں ’پونین سیلون:2‘ کے ٹریلر اور میوزک لانچ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایشوریا رائے، تریشا فلم میں پونین سیلون کا مرکزی کردار نبھانے والے جیام روی عرف ارولموزی ورمن سمیت انڈسٹری کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔مشہور تامل ہدایتکار مانی رتنم کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پونین سیلون 2 کی کہانی بھارت کے ایک عظیم شہنشاہ ’راجا چولا‘ کی زندگی پر مبنی ہے۔ پونین سیلون راجا چولا کا لقب ہے جو انہیں عوام کی جانب سے دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں