چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)طارق بنوری سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ، منگل کوچیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے خود کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیاہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک چیئرپرسن ایچ ای سی کا عہدہ خالی رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیاہے ۔واضح رہے کہ طارق بنوری کو2018 میں چار سال کے لیے تعینات کیا گیا، مگر مدت پوری کرنے سے پہلے ہٹا کر چیئرپرسن کی مدت دو سال مقرر کر دی گئی تھی۔