میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 6طالب علم جاں بحق

وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 6طالب علم جاں بحق

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

خیرپور میرس کے شہر فیض گنج میں کوٹ لالو کے قریب وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سمیت6اسکول طالب علم جاں بحق جبکہ ایک طالبعلم زخمی ہوگیا۔وزیراعلی سندھ نے حادثے میں6بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ واقعے کے خلاف طلبا نے مہران ہائی وے پر مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جبکہ تاجروں نے شٹر ڈائون ہڑتال کر دی۔پولیس کے مطابق خیرپور کے علاقے میں کوٹ لالو مہران ہائی وے پر فیض گنج گائوں حسین مری کے رہائشی اسکول جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر اسکول طلباء سوار تھے۔ زخمیوں کو نازک حالت میں نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ علاقے میں دور تک کوئی ایسا اسپتال نہیں جہاں زخمیوں کو لے جایا جا سکے۔جاں بحق ہونے والوں میں 20سالہ نوجوان امتیاز علی مری،10 سالہ حبدار علی اور 12 سالہ علی اوردیگر شامل ہیں۔ حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کوٹ لالو پولیس نے وین کو تحویل میں لے لیا ہے۔حادثے میں جاں بحق طالب علموں کی عمریں10 سے 12 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمی کو نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حادثے کے بعد ویگن ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ویگن کو تحویل میں لے کر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں 40کلو میٹر تک بھی کوئی ایسا اسپتال نہیں جہاں ایسے زخمیوں کو لے جایا جا سکے۔ عینی شاہدین کے مطابق 3بچے موقع پر جبکہ دیگر3بچے بھی طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسکول طالبعلموں نے مہران ہائی وے پر احتجاج کر کے دھرنا دیا جبکہ تاجروں نے بھی واقعے کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کرتے ہوئے، وین ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خیرپور میں6بچوں کی حادثے میں ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی کہ کوٹ لالو مہران ہائی وے پر بڑھتے ہوئے روڈ حادثات کی وجہ کیا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ6بچوں کا جاں بحق ہونا تکلیف دہ ہے، یہ واقعہ کیسے پیش آیا مجھے تفصیلی رپورٹ دیں، ایم پی اے ساجد بانبھن، ڈی سی اور ایس ایس پی خیرپور خود جا کر بچوں کے خاندان کی مدد کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں