میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فائیو اسٹار چورنگی شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا سب انسپکٹر نکلا

فائیو اسٹار چورنگی شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا سب انسپکٹر نکلا

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

فائیواسٹار چورنگی پر شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والا سب انسپکٹر نکلا، سب انسپکٹر کامران سیکورٹی زون ٹو کا اہلکار اور بلاول ہاؤس پر تعینات ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائیواسٹارچورنگی پر پولیس اہلکار کی جانب سے موٹرسائیکل چھیننے کا معمہ حل ہوگیا ، شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والا سب انسپکٹر نکلا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر کامران کی حالیہ تعیناتی بلاول ہاؤس میں ہے ، ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم نے پکڑے جانے پر خود کو ساؤتھ انویسٹی گیشن کا افسر ظاہر کیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنا نام پہلے علی شاہ بتایا، تاہم مزید تفتیش کرنے پر پتہ چلا ملزم کانام کامران ہے اور سیکیورٹی زون 2 میں سب انسپکٹر ہے۔ذرائع کے مطابق کامران کیساتھ شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص موجود تھا، شہری کے مطابق کامران اس سے موٹرسائیکل چھین رہا تھا، سب انسپکٹر کیوں ایساکررہاتھا ، اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔دوسری جانب مبینہ پولیس اہلکار تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہے،سیکیورٹی زون ٹو کے مطابق مبینہ اہلکار ان کے پاس تعینات نہیں جبکہ مبینہ اہلکار ایس ایس یو کے ماتحت بھی کام نہیں کر رہا۔انکوائری کمیٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے دیگر محکموں کو بھی چیک کر رہے ہیں اور مبینہ اہلکار سے پولیس کا رابطہ ہوگیا ہے ، رابطے پر ملزم نے بتایا تھا کہ وہ سکیورٹی زون ٹو کا اہلکار ہے اور بلاول ہاؤس پر تعینات ہے، جلد تحقیقات کرکے اصلیت سامنے لائیں گے۔یاد رہے 5 اسٹار چورنگی پر پولیس اہلکار کی شہری سے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، موٹر سائیکل چھیننے پر متاثرہ شہری نے شور مچایا تو عوام کا رش لگ گیا، جس کی وجہ سے شہری کی موٹرسائیکل بچ گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں