میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت نے سندھ ہائیکورٹ احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں

محکمہ صحت نے سندھ ہائیکورٹ احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ ہائی کورٹ کراچی نے 16 مارچ کو فیصلہ دیتے ہوئے سندھ کے تمام محکموں سے ایڈیشنل، ایکٹنگ اور او پی ایس پر بیٹھے تمام افسران کو 15 دن کے اندر ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے تمام محکموں کو ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے لیٹر لکھا، تاہم محکمہ صحت نے منظور نظر افسران کو بچانے کیلئے گریڈ 16 سے 18 کے تمام عہدوں پر ایڈیشنل اور لک آفٹر چارج سنبھالنے والے افسران کو ہٹا دیا ہے، لیکن گریڈ 19 سے 20 کے اہم عہدوں پر بیٹھے افسران کو ہٹایا نا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت میں او پی ایس پر اکثر تقرریاں گریڈ 19 اور 20 کے اہم عہدوں پر ہیں، لیکن انہیں نہیں ہٹایا گیا، محکمہ صحت کے گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جرنل کے اہم عہدے پر گریڈ 19 کا موسٹ جونیئر افسر ڈاکٹر ارشاد میمن گزشتہ 9 ماہ سے براجمان ہے، جبکہ ڈپٹی ڈی جی ایز کے اہم عہدوں پر بھی گریڈ 19 کے جونیئر افسران براجمان ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں