میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان المبارک حکومت کا کورونا ضوابط کے ساتھ مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ

رمضان المبارک حکومت کا کورونا ضوابط کے ساتھ مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے یہ فیصل مسجد میں منعقدہ قومی حفظ و قرأت مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کورونا ایس او پیز پر سب سے زیادہ عملدرآمد مساجد میں ہوا، اس دفعہ بھی مساجد آباد ہونگی اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ عام دنوں میں بھی قرآن پاک کو زیادہ سے زیادہ پڑھا اور سنا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود قران پاک سنتا ہوں میرا سارادن اچھا گزرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حفظ قرأن اور حسن قرأت کی عالمی سطح کی اکاڈمی بنانے کی کوشش ہے۔ کورونا وبا کے خاتمے کے بعد مصر اور دیگر ممالک سے نامور قراء حضرات کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں