میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، شاہ لطیف میں جھگڑا ، 17 افراد زخمی

کراچی، شاہ لطیف میں جھگڑا ، 17 افراد زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون کی حدود میں آپس کے جھگڑے میں ڈنڈے اور کلہاڑی کے وار سے 17 افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف کے علاقے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب جھگڑے میں 17 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جھگڑے میں کلہاڑی ، ڈنڈوں ، گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، زخمی ہونے والوں میں ایمان اللہ ، مور قادر، مختار، پرویز، دلبر، جانی حیدر اور حمید اللہ سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ علاقہ پولیس واقعہ سے لاعلم ہی رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں