میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس ، جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد

کورونا وائرس ، جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے اسباب جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد کر دی۔ پیر کوسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی ،حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر بھی عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت ملک کو بڑے بحران کا سامنا ہے اور اس وقت ملک میں اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے ، آپس میں تقسیم نہ کی جائے اور نہ یہ عدالت کے مفاد میں ہے ذریعہ زائرین کی پاکستان آمد کے حوالہ سے جو نااہلی ہوئی ہے اس کی تحقیقات کی جائیں۔ درخواست میںوزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاتھا۔ تاہم پیر کے روز عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فریقین کو جاری نوٹسز بھی واپس لے لئے ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کے تحت درخواست مسترد کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں