میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہدخاقان اور ارشد مرزا کی راہداری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہدخاقان اور ارشد مرزا کی راہداری ضمانت منظور

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں راہداری ضمانت منظور کر لی ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت کی ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں چار ہفتے کے لئے راہداری ضمانت منظور کر لی اور اور انہیں چار ہفتے کے د وران متعلقہ عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔ نیب نے سابق ایم ڈی پی ایس اور شیخ عمران الحق اور دیگر کی مبینہ غیر قانونی تقرریوں کے حوالہ سے ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں جمع کروایا اور احتساب عدالت نے دونوں حکام کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 10اپریل کو طلب کیا ہے ۔ پیر کے روز شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزااسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے لئے راہداری ضمانت کی استدعا کی۔ عدالت نے دونوں کی چار ہفتے کے لئے راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں کراچی کی ٹرائل کورٹ میں پیش ہو کر اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں