میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات و گٹکا ماوا سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار ہے، ڈی آئی جی ویسٹ

منشیات و گٹکا ماوا سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار ہے، ڈی آئی جی ویسٹ

جرات ڈیسک
جمعه, ۳۰ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

 

آج بھی میں ٹاسک فورس انچارج ہوں، تمام ایس ایچ او منشیات و گٹکا ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن کریں، عرفان بلوچ

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کی نمائندہ جرات سے خصوصی گفتگو

(رپورٹ/ ایم جےکے)منشیات و گٹکا ماوا سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار ہے، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ، آج بھی میں ٹاسک فورس انچارج ہوں تمام ایس ایچ او ڈبل طاقت کے ساتھ منشیات و گٹکا ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن کریں، نمائندہ جرات سے ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی خصوصی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ویسٹ ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے کہا کہ منشیات و گٹکا ماوا اور چھالیہ اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی آج بھی برقرار ہے کسی صورت منشیات فروشوں اور اسمگلروں کو بخشا نہیں جائے گا،

عرفان بلوچ نے کہا کہ آج بھی میں ٹاسک فورس کا انچارج ہوں، گٹکا ماوا اور چھالیہ کے علاوہ آئس، چرس، ہیروئن اور پل کینڈی کو شہر کراچی میں کسی صورت برداشت نہیں کرونگا اور اس حوالے سے ہم نے کئی ٹارگٹڈ آپریشن بھی کیے ہیں کئی گٹکا ماوا کی فیکٹریاں پکڑی اور بند کی، اور بڑے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جو بلوچستان سے منشیات اسمگل کر کے شہر میں لاتے ہیں ان منشیات فروشوں پر آپریشن کے دوران کئی منشیات فروش مارے بھی گئے مزید کریک ڈاؤن اب بھی جاری ہے،

نمائندہ جرات نے سوال کیا کہ تھانوں کے ایس ایچ او یہ کیوں کہتے ہیں کہ ہم نے ایس ایچ او کی سیٹ ٹینڈر بھر کر حاصل کی ہے اس لیے ہم علاقے سے ہفتہ لے کر اپنا پیسہ پورا کرتے ہیں اور حصہ اوپر تک بھی پہنچاتے ہیں، جس پر ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے مسکرا کر کہا کہ یہ وہی ایس ایچ او بتا سکتے ہیں کہ وہ اوپر پیسہ کہاں دیتے ہیں اور کس جگہ ٹینڈر بھر کر آتے ہیں، ڈی آئی جی ویسٹ زون نے مزید کہا کہ پاکستان خصوصا سندھ کراچی کے بچوں کو برباد ہونے نہیں دوں گا صحت مند انسان ہی صحت مند معاشرہ بناتا ہے میری اولین ترجیح ہے کہ معاشرے سے منشیات کا خاتمہ ہوجائے، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جرائم کا ریشو بتدریج کم ہو رہا ہے، میں اپنے ڈسٹرکٹ کے تمام ایس ایچ او کو تلقین کرتا ہوں کہ وہ ڈبل طاقت کے ساتھ منشیات و گٹکا ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور ملوث منشیات و گٹکا ماوا فروشوں اور ڈیلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں، ملوث پولیس اہلکاروں کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں