میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روس کے ساتھ تعلقات بنانا پاکستان کی اولین ترجیح ہے، بلاول بھٹو

روس کے ساتھ تعلقات بنانا پاکستان کی اولین ترجیح ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کو روس، یوکرین تنازع کے معاشی اثرات کے لحاظ سے منفی نتائج کا سامنا ہے،ہمیں پورا یقین ہے تمام تنازعات پرامن طریقے سے حل کیے جا سکتے ہیں ، یوکرین کا تنازعہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں،روسی سفارت کاری کی مضبوط روایت سے تنازع کے پرامن حل میں مدد ملے گی،افغانستان کے معاملے پر روس اور پاکستان کے درمیان بہت اچھا تعاون ہے اور ہم اپنے روسی دوستوں کے ساتھ افغانستان میں امن، استحکام اور عام مقاصد پر تعاون جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں،امید ہے ہم اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھیں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری نے پیر کو یہاں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ روسی وزیر خارجہ نے ملاقا ت میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ملاقات کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ تمام تنازعات پرامن طریقے سے حل کیے جا سکتے ہیں اور یوکرین کا تنازعہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع سے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو ’معاشی اثرات‘ کے حوالے سے منفی نتائج کا سامنا ہے، ہمیں یقین ہے کہ روسی سفارت کاری کی مضبوط روایت سے تنازع کے پرامن حل میں مدد ملے گی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا دورہ روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روسی ہم منصب کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں بشمول علاقائی اور عالمی مسائل پر دوستانہ، تفصیلی اور نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روسی فیڈریشن کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا پاکستان کی اہم ترجیح ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور روس کے تعلقات نہ صرف ہمارے قومی مفادات کو پورا کرتے ہیں بلکہ علاقائی، عالمی استحکام اور سلامتی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ تجارت، معیشت، سلامتی، انسداد دہشت گردی، دفاع کے ساتھ ساتھ ثقافتی، تعلیمی عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں