میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائیکورٹ  نے فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

ہائیکورٹ نے فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

جرات ڈیسک
پیر, ۳۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل (منگل تک ) طلب کر لیں ۔ عدالت عالیہ میں جسٹس طارق سلیم نے فواد چودھری کے قریبی عزیز نبیل شہزاد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، نیب، ایف آئی اے اور تمام آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فواد چودھری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، خدشہ ہے کہ اس طرح کے دیگر مقدمات بھی درج کیے گے ہیں، مقدمات کا مقصد فواد چودھری کی بار بار گرفتاری ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت نیب، ایف آئی اے اور تمام آئی جیز سے فواد چودھری کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرے اور فواد چودھری کو بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت منگل  تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں