صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ اسلام آباد ملتوی
شیئر کریں
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ اسلام آباد ملتوی ہو گیا۔ یو اے ای کے صدر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال کے باعث اسلام آباد نہیں آ سکے، معزز مہمان صبح ساڑھے 7 بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے، سکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں پرواز کی اجازت نہیں دی۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ ری شیڈول ہوگا، معزز مہمان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان ملتوی کیا گیا، معزز مہمان کے دورہ اسلام آباد کے لیے دوسری تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر یو اے ای کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت طے تھی۔ معززمہمان کی آمد کے موقع پر اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا جبکہ جگہ جگہ استقبالی بینرز آویزاں کیے گئے، آئی جی اسلام آباد و سکیورٹی ڈویژن نے نفری ہٹا دی اور اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔