ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
جرات ڈیسک
پیر, ۳۰ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی تاریخی اڑان جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 265 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 121 پوائنٹس کے اضافے سے 40572 پر آ گیا۔