میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پا کستان اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کی شدیدمخالفت کر تا ہے، مشا ہد حسین

پا کستان اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کی شدیدمخالفت کر تا ہے، مشا ہد حسین

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستانی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کی شدید مخالفت کرتا ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے چائنا میڈیا گروپ کے خصوصی پروگرام ’’گلوبل پارلیمنٹیرینز سرمائی اولمپکس کو خوش آمدید کہتے ہیں‘‘میں کیا جو کہ دنیا بھر میں ہفتہ کے روز نشر ہوا۔یہ پروگرام چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام پہلے عالمی میڈیا انوویشن فورم کے تحت منعقد کی جانے والی سلسلہ وار سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔پروگرام میں بیس سے زائد ممالک کے تیس سے زائد پارلیمینٹیرینز اور سینیٹرز نے اولمپکس کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کی اور وبائی صورتحال کے تناظر میں چین کی جانب سے سرمائی اولمپکس کے بروقت انعقاد کو شاندار الفاظ میں سراہا۔پاکستانی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے یا اس کے اصولوں کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے کی شدیدمخالفت کرتے ہیں، دوستی اور تعاون اولمپکس کی روح ہے،انہوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ذمہ دار میڈیا کی حیثیت سے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کر تے ہوئے حقائق پر مبنی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرے گا اور مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کے لیے مقابلوں کا ایک محفوظ اور سازگار ماحول تیار کرنے کی کوشش کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں