ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پاکستان کے خلاف چارج شیٹ ہے، احسن اقبال
شیئر کریں
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں ہر سال کرپشن میں اضافہ ہوا۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے ساتھ دھوکہ کیا اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پاکستان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں کرپشن کی سطح کم رہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں کرپشن میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عمران خان نے پاکستان کو بھی کرپشن کا ورلڈ چمپئن بنا دیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اس کا بیڑہ غرق ہو جاتا ہے۔ پہلے معیشت 6فیصد پر تھی لیکن ان کی توجہ سے صفر ہو گئی۔ سی پیک میں 29ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ایک بھی نیا منصوبہ نہیں لگا اور مسلم لیگ ن پر کرپشن کے الزامات کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان کی حکومت میں ہرسال کرپشن میں اضافہ ہوا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت پر قطعا توجہ نہیں دی، عمران نیازی کی خصوصی شفقت سے معیشت تباہ ہو گئی۔ عمران نیازی کی خصوصی شفقت سے اربوں ڈالر کی سرمایا کاری باہر جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے میدان میں پاکستان کی ریٹنگ شرمناک ہے، عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اس کا بیڑہ غرق ہو جاتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملکی سیاست انا پرستی اور نفرت کا شکار ہو چکی ہے۔