اسٹیٹ بینک بل کی منظوری، اپوزیشن سیاسی کورونا کاشکارہوگئی ہے،سراج الحق
ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جنوری ۲۰۲۲
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سینیٹ سے اسٹیٹ بینک بل پاس ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن چاہتی تو اسٹیٹ بینک بل کبھی بھی پاس نہ ہوتا لیکن اپوزیشن نے اس معاملے پر کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی اور یکجا نہ ہو سکی جس کے باعث یہ بل حکومت نے پاس کرلیا ۔حکومت نے حکومت نے اسٹیٹ بینک کو ایک ارب ڈالر کے عوض آئی ایم ایف کو بیچ دیاہے ۔حکومت نے پوری قوم کے گلے میں غلامی کا پٹہ ڈال دیا ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے جماعت اسلامی کی ترامیم کوپیش کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جبکہ اپوزیشن نے اس سارے کھیل میں حکومت کاساتھ دیا اورعوام کو بے وقوف بنانے کے بیانات دیئے ۔