میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے سرکاری کالجز میں کورونا مریضوں میں خطرناک اضافہ

کراچی کے سرکاری کالجز میں کورونا مریضوں میں خطرناک اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے سرکاری کالجز میں کرونا وائرس کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، کوویڈ کے کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود متاثرہ سرکاری کالجز میں تدریس کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری کالجز میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے کوویڈ ٹیسٹس کی رپورٹ کالجز کو ارسال کردی گئی ہے۔سرسید گرلز کالج عملے کے 59 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، سر سید گرلز کالج کے 130 عملے کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تھے۔کراچی کے شہید ملت گرلز کالج کے عملے اور گورنمنٹ ریاض گرلز کالج کے عملے کے 21، 21 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ دہلی کالج کے 3 افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔آغا خان گورنمنٹ کالج میں بھی ایک خاتون کوویڈ 19 کا شکار ہوچکی ہیں۔کوویڈ کے کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود متاثرہ سرکاری کالجز میں تدریس کا عمل جاری ہے تاہم کرونا مثبت آنے والے افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے، مذکورہ کالجز کے علاوہ کراچی کے متعدد کالجز میں کرونا وائرس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہونا ابھی باقی ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں 18 جنوری سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں تدریس کا آغاز ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں