ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو عمر قید کا حکم
شیئر کریں
ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز پر جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور اسلحہ کے مقدمات میں دو مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت کے روبرو قتل اور غیر اسلحہ کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز مجرموں شاہد عزیر اور سید آصف رئیس کو عمر قید کی سزا سنادی۔عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں بھی دونوں مجرموں کو 5 ، 5 برس کی سزا سنائی اور 5 ، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید تین سال قید بھگتنا ہوگی۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر چوہدری محمود انور نے بتایا کہ مجرموں کے خلاف 15 گواہوں نے بیان قلم بند کروایا، مجرموں نے 2017ئ میں سابق یوسی کونسلر راشد عرف ماموں کو قتل کیا تھا، مجرموں نے یہ قتل ایم کیو ایم لندن کی ہدایت پر کیا، قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مقدمہ الفلاح تھانے میں درج ہوا۔