کچھ لوگوں کی دکانداری کلیم امام سے چل رہی ہے ،سعید غنی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی دکانداری آئی جی کلیم امام کی وجہ سے چل رہی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ پولیس کے لیے 5 نام دیے ہیں، کوئی نیا نام نہیں دیا جائے گا۔اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) نے کہہ دیا ہے کہ موجودہ آئی جی کلیم امام کو کام کرنے دیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے حوالے سے بھی سندھ حکومت نے اعتراضات کیے تھے ، موجودہ آئی جی سندھ کلیم امام سے پیپلزپارٹی کے ذاتی اختلافات ہوگئے ہیں۔