میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضائی میزبانوں کے لیے اندرون وبیرون ملک ہوٹل میں قیام کی سہولت ختم

فضائی میزبانوں کے لیے اندرون وبیرون ملک ہوٹل میں قیام کی سہولت ختم

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی اندرون وبیرون ملک ہوٹل میں قیام کی سہولت ختم کردی ہے۔

اس ضمن میںذرائع نے بتایاکہ قومی ایئرلائن میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اسی تناظر میں غیرضروری اخراجات کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کرتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ نے پروازوں پر ڈیوٹی کرنے والے فضائی عملے کی ہوٹل میں قیام کی سہولت ختم کردی ہے۔ذرائع کے مطابق صرف سعودی عرب میں فضائی میزبانوں کے ہوٹل میں قیام پر سالانہ 600ملین روپے اخراجات آتے تھے،اسی وجہ سے اب جدہ اور مدینہ جانیوالی تمام پرواز پر روانہ ہونے والا عملہ بغیر قیام کیے اگلی پرواز سے واپس پاکستان آجائے گا،اسی سلسلے میں پی آئی اے نے بینکاک،کوالالمپور میں بھی ہوٹل کی سہولت ختم کردی ہے۔مذکورہ سیکٹرز پر سہولت ختم کرنے سے پی آئی اے کو مجموعی طورپر سالانہ ایک ارب روپے کی بچت ہوگی،گزشتہ روز پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ڈیوٹی کے اوقات کار میں بھی 12گھنٹے کے بجائے 16گھنٹے کردیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں