میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سندھ نے ٹریڈرز کو گندم کی فراہمی کے آرڈر منسوخ کر دیے

حکومت سندھ نے ٹریڈرز کو گندم کی فراہمی کے آرڈر منسوخ کر دیے

جرات ڈیسک
پیر, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

ٹریڈرز کو سرکاری گندم دینے پر فلاور ملز نے سندھ حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فلور ملزکی جانب سے ممکنہ احتجاج اور الٹی میٹم کی دھمکی کے بعد حکومت سندھ نے ٹریڈرزکو گندم کی فراہمی کے آرڈرز منسوخ کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ٹریڈرز کو گندم کی فراہمی روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ فوڈ کے ہنگامی مراسلے میں ٹریڈرزکو گندم کے جاری تمام چالان روک دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلورملزکی جانب سے گندم ٹریڈرز کو دینے پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، فلور ملز نے خدشہ ظاہرکیا تھا کہ ٹریڈرز کو گندم دی گئی تو15 جنوری کے بعد آٹا نہیں ملے گا۔فلور ملز اور سندھ حکومت کے درمیان تنازعہ گندم کی غیر منصفانہ تقسیم پر ہے، سندھ حکومت نے فلور ملز کی شکایت پر سیکریٹری فوڈ کو گھر بھیج دیا ہے، اور 20 گریڈ کے غلام عباس نئے سیکریٹری فوڈ مقرر کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹریڈرز کو سرکاری گندم دینے پر فلاور ملز نے سندھ حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، اور مطالبہ کیا تھا کہ سندھ حکومت فوری طور پر ٹریڈرز کو فراہمی بند کرے۔فلور ملوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر ٹریڈرز کو گندم جاری کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو جنوری میں آٹا نہیں ملے گا۔ ٹریڈرز سستی گندم لے کر مہنگی فروخت کر رہے ہیں، جب کہ اس پر سندھ کے عوام کی سبسڈی ملنی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں